دھرم آباد ۔9۔ فروری (اعتماد نیوز)سنٹرل گورنمنٹ کے زیر نگران نودے امتحان میں دھرم آباد تعلقہ کے کل 778طلباء نے شرکت کی ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول اور ھتاتماپانسرے ہائی اسکول کو امتحانی مرکز بنایا گیا تھا ۔ گرامین علاقے کے مدارس سے کل 438اور شہری اسکولس سے 340طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔ مسٹر امنیٹ دار کو ضلع پریشد امتحان کیسنٹرکاہیڈگارڈ نامزد کیا گیا ۔
پانسرے اسکول پر مسٹر جکتاب نے منتظم اعلیٰ کے فرائض انجام دیئے ۔ تعلقہ سے نودے امتحان کیلئے 40ٹیچرس کو بطور نگران ہال کی ذمہ داردی گئی ۔ دونوں ہی مراکز پر امتحان صبح 11:30سے1:30بجے کے درمیان نظم وضبط سے تکمیل پائے ۔ بعدازاں مسٹر جکتاب اور مسٹر امینٹ وار کی نگرانی میں طلباء کے جوابی پرچہ جات کوسیل کرکے دیوگری ایکسپریس کے ذریعہ ضلع کلکٹر آفس روانہ کردیا گیا ۔